ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی ضلع سانگھڑ کے صدر سلطان خاصخیلی اور سلیم چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 9 دن پہلے فیصل عباسی پر قاتلانہ حملے کے 8 دن کے بعد سٹی تھانہ ٹنڈو آدم پر مقدمہ درج کیا گیا جو پولیس پیپلز پارٹی کے جاگیردار وڈیروں کی وجہ سے غفلت کا مظاہرہ کر رہی تھی مگر ابھی تک قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم عطاء اللہ جونیجو اور دیگر ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ، آئی جی سندھ اور تمام بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر فیصل عباسی پر حملے کی ایف آئی آر کراچی ٹرانسفر کی جائے اور ایس ایس پی گریڈ کے آفیسر سے تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ ٹنڈو آدم پولیس جاگیردار وڈیروں کی مسلسل کمداری کا رول ادا کر رہی ہے جس میں مظلوم فیصل عباسی کو انصاف نہیں مل سکے گا اور کیس ٹرانسفر کے ساتھ ساتھ فیصل عباسی کے اہل خانہ اور فیصل عباسی کو مکمل طور قانونی تعفظ دیا جائے تاکہ دوبارہ جاگیردار وڈیرے ایسی حرکتیں نہ کر سکیں۔
![]()