میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان پیپلز پارٹی میرواہ گورچانی کے جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں کی خصوصی دعوت پر رکن سندھ اسمبلی الحاج نور احمد بھرگڑی اور ضلعی چئیرمین نواب زادہ میر انور خان ٹالپر نے میرواہ گورچانی شہر کے مختلف علاقوں میں پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی اللہ رکھا دل، جیالے کونسلر شاہد حسین مغل، سیٹھ سلامت علی راجپوت، پی پی پی صدر اسحاق گورچانی، سردار مظہر عباس گورچانی، کامریڈ ظہیر عباس گورچانی، رانا سلیم اختر، رانا اکبر راجپوت، رانا یامین راجپوت، منور علی خاصخیلی، رئیس دوست علی گورچانی، پبلک ہیلتھ کے انجینئرز اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی الحاج نوراحمد بھرگڑی نے کہا کہ میرواہ گورچانی شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت جلد حل کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جمڑاؤ سے ڈائریکٹ پائپ لائن کے ذریعے واٹر سپلائی کو پانی فراہم کیا جائے گا انہوں نے پبلک ہیلتھ کے انجینئر کو ہدایات دی کہ جمڑاؤ سے واٹر سپلائی تک پائپ لائن کا فوری طور پر سروے کرکے رپورٹ دیں تاکہ اس منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے اس موقع پر جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں نے رکن سندھ اسمبلی الحاج نوراحمد بھرگڑی اور ضلعی چئیرمین نواب زادہ میر انور خان ٹالپر کا شکریہ ادا کیا۔
![]()