تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کے نزدیک حیدرآباد روڈ پر 45 سالا شخص تیز رفتار چلتی ہوئی چنگچی رکشہ سے گر کر شدید زخمی

ٹنڈو آدم کے نزدیک حیدرآباد روڈ پر 45 سالا شخص تیز رفتار چلتی ہوئی چنگچی رکشہ سے گر کر شدید زخمی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے نزدیک حیدرآباد روڈ پر 45 سالا شخص تیز رفتار چلتی ہوئی چنگچی رکشہ سے گر کر شدید زخمی ہو گیا زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے نزدیک حیدرآباد روڈ پر واقع درگاہ کے سامنے ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران تیز رفتار چلتی ہوئی چنگچی موٹر سائیکل میں سوار اڈیرو لعل سیکھاٹ کا رہائشی 45 سالہ لیموں ماچھی ولد ڈنو ماچھی اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے روڈ پر گرنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے فوری طور پر قریبی سلیمان روشن میڈیکل ہسپتال میں پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری طبی امداد دی اس موقع پر ٹنڈو آدم سٹی ایس ایچ او حاجی اسلم بلو اور کانسٹیبل غلام محمد فوری ہسپتال پہنچ کر زخمی لیموں ماچھی کا بیان ریکارڈ کرکے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے