میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں معمولی بات پر اسسٹنٹ انجنیئر ریلوے میرپورخاص عبدالرزاق نے ریلوے کے کلرک غلام سرور مغل پر اپنے دفتر میں حملہ کرکے ناک توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والی کلرک نے بتایا کہ ڈاک سائن کرانے گیا تو اے ای این عبدالرزاق نے ڈاک واپس لیکر جانے کو کہا نہ جانے پر مجھ پر تشدد کیا ناک کی ہڈی توڑ دی۔ زخمی ریلوے ملازم سول اسپتال منتقل۔ جبکہ ریلوے ورکرز یونین کے درجنوں افراد سول اسپتال ہہنچ گئے۔
![]()