لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ملکی و غیر ملکی ٹریننگ کورسز کا انتظام کیا جائے گا عالمی ادارے کے تعاون سے مصر میں ہونے والی ٹریننگ کے لیے 4 افسران شارٹ لسٹ کر لیے گئے لاہور میں ہونے والی ٹریننگ کے لیے بھی 5 افسران کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مختلف شعبہ جات کے افسران کے انٹرویو لیے۔ بہترین کارکردگی کی بنا پر شارٹ لسٹ ہونے والے افسران کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے انٹرویو کیا شیڈول کے مطابق 2 افسران کوٹریننگ کے لیے اپریل میں مصر بھیجوائے جانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ 5 افسران کو پاکستان میں انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ٹریننگ پروگرام کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں جدت لانا اور مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سے قبل بھی پی ایف اے افسران کو بیرون ممالک ٹریننگ پر بھیجا جا چکا ہے۔ خوراک کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کو سمجھنے اور قوانین سے آگاہی دلوانے کیلئے ایسے ٹریننگ کورس ناگزیر ہیں۔ بیرون مما لک سے تربیت حاصل کرنیوالے افسران واپس آکر مزید ملازمین کی ٹریننگ بھی کرسکیں گے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پیشہ وارانہ خطوط پر چلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
![]()