تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم سٹی تھانے کی حدود میں تالا توڑ گروپ سرگرم ایک ہفتے میں دوسری واردات

ٹنڈو آدم سٹی تھانے کی حدود میں تالا توڑ گروپ سرگرم ایک ہفتے میں دوسری واردات

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم سٹی تھانے کے ایس ایچ او کی تبدیلی کے ساتھ ہی تالہ توڑ گروپ سرگرم پرانی سبزی منڈی میں واقع ٹرانسپورٹر کی دکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرکے فرار۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم سٹی تھانے کے ایس ایچ او سہیل خاصخیلی کے تبادلے کے ساتھ ہی ٹنڈو آدم شہر میں تالہ توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا اطلاعات کے مطابق اسٹیشن روڈ پر واقع پرانی سبزی منڈی میں واقع رانا سرفراز نامی شخص کے گڈز ٹرانسپورٹر آفس میں نامعلوم افراد تالہ توڑ کر آفس کا قیمتی سامان اور دکان میں رکھے ہزاروں روپے چوری کر کے فرار ہوگئے متاثرہ دوکاندار کے مطابق ایک ہفتے قبل منڈی میں واقع جمن خاصخیلی کی اسپئیر پارٹس کی دکان کے تالے توڑنے کا واقع رونماء ہوچکا ہے پولیس کے مطابق تالہ توڑ گروپ کو پکڑنے کے لیے پولیس ٹیم تشکیل کردی گئی ہے جلد چوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے