تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمالیہ پریس کلب کے ممبران کی ایکسین واپڈا سے ملاقات عوامی مسائل پر بات چیت

کمالیہ پریس کلب کے ممبران کی ایکسین واپڈا سے ملاقات عوامی مسائل پر بات چیت

کمالیہ (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ پریس کلب کے ممبران کی ایکسین واپڈا سے ملاقات عوامی مسائل پر بات چیت ایکسین واپڈا کا مسائل کو دور کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کمالیہ کے جنرل سیکریٹری محمد حسین عابد کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ایکسئین واپڈا کلم اللہ سے ملاقات جس میں صحافیوں نے ایکسئین واپڈا کو کمالیہ کے مسائل جن میں خاص طور پر نئے میٹر کی قلت کے بارے آگاہ کیا جس پر کلیم اللہ ایکسین واپڈا نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ ہم نے نئے میٹر کے بارے لکھ کر بھیج دیا انشاء اللہ بہت جلد عوام کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور جلد از جلد نئے میٹر لگائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں کسی کو بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے انشاء اللہ موقع پر حل کر دیا جائے گا اس موقع پر صحافی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے