Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ہسپتالوں سے مریض ریفر کرنے والی سندھ حکومت خود ریفر ہورہی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سول ہسپتال میرپورخاص کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ہسپتالوں سے مریض ریفر کرنے والی سندھ حکومت خود ریفر ہورہی ہے۔ پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سول ہسپتال میرپورخاص کے باہر میڈیا سے گفتگو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی وہ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کے ہمراہ سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ہسپتالوں سے مریض ریفر کرنے والی سندھ حکومت خود ریفر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور مجید اومنی گروپ کی شوگر ملز کی چمنیوں سے اربوں روپے اڑا دیئے گئے لیکن مجال ہے کہ سندھ کی تعلیم ہسپتالوں پر رقم خرچ کی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعلی سندھ کا نام سپریم کورٹ کے فیصلے کا مکمل جائزہ لینے تک نہیں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پیکیج لارہے ہیں جس کے تحت سخت اسکروٹنی کے بعد پیسے دیے جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے سول ہسپتال میرپورخاص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میرپورخاص دیگر ہسپتالوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میرپورخاص ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود یہاں انکیوبیٹر مشینیں، الٹراساؤنڈ مشین نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان اس ماہ کے آخر میں میرپورخاص ڈویژن کے تھرپارکر ضلع کا دورہ کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے سول ہسپتال میرپورخاص کے ایمرجنسی وارڈ، سرجیکل وارڈ اور میڈیکل وارڈ کا دورہ کیا جبکہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو نے گائنی وارڈ بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر اکرم سلطان نے حلیم عادل شیخ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اور اسٹاف کی شارٹیج اور کم بجٹ کے باوجود بھی سول ہسپتال کو بہتر انداز میں لیکر چل رہے ہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں مکمل طور ادویات کی فراہمی کی جائے گی اور اس ہسپتال کا معیار سندھ کی بہترین ہسپتالوں کے لیول میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن میرپورخاص کا وفد نے اعجاز کانیو اور عبدالسلام قریشی کی قیادت میں حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل سے آگاہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے