Home / اہم خبریں / ڈائریکٹر انفارمیشن پریس سندھ کا ایوان صحافت میرپورخاص کا دورہ، صحافی کالونی کے قیام، صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ، مالی گرانٹ، پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے اور دیگر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

ڈائریکٹر انفارمیشن پریس سندھ کا ایوان صحافت میرپورخاص کا دورہ، صحافی کالونی کے قیام، صحافیوں کے ہیلتھ کارڈ، مالی گرانٹ، پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے اور دیگر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز سندھ عمران عطا سومرو کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر انفارمیشن پریس میڈم زینت جہاں نے ایوان صحافت میرپورخاص کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری، ڈپٹی ڈائریکٹرز انفارمیشن کراچی فدا بالادی، ماجد خان اور پروڈکشن منیجر ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے ڈائریکٹر پریس زینت جہاں نے صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے دونوں ایک خاندان کی طرح ہیں اور کہا کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصد اندرون سندھ کے پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل معلوم کرکے متعلقہ اعلیٰ حکام تک پہنچانا ہے تاکہ صحافی اپنے فرائض باآسانی سرانجام دے سکیں انہوں نے کہا کہ آج کے دورے سے معلوم ہوا کہ اندرون سندھ کے صحافی مسائل کا شکار ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں سے صحافیوں کو نکال کر ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ڈائریکٹر پریس نے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اورعوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بھی بہتر سے بہتر تشہیر کی جائے انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ میرپورخاص کے بیمار صحافی سجاد رند کے علاج کیلئے مالی مدد کیلئے اورمرحوم صحافی جام سمیجو کے اہل خانہ کی مالی مدد کیلئے محکمہ اطلاعات میرپورخاص میں درخواست دی جائے تاکہ متعلقہ حکام سے گرانٹ دلائی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے اشتہارات کی مد میں بقایاجات ادا کئے جارہے ہیں دورے کے دوران صحافیوں نے ڈائریکٹر پریس کے دورے کے اقدام کو سراہا اور صحافی کالونی کے قیام، صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے، مالی گرانٹ دلانے، کمپیوٹرائز پریس ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کرنے اور دیگر مسائل پیش کئے ڈائریکٹر پریس زینت جہاں نے ان کے مسائل سنے اور حل کرانے کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے