Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ریلوے کی ملکیت قدیمی ریلوے انجن تباہ ہونے لگا، انجن کی حفاظت کرنے کے بجائے اسے جھاڑیوں سے ڈھانپ دیا گیا

ٹنڈو آدم ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ریلوے کی ملکیت قدیمی ریلوے انجن تباہ ہونے لگا، انجن کی حفاظت کرنے کے بجائے اسے جھاڑیوں سے ڈھانپ دیا گیا

ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد ) ٹنڈو آدم ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ریلوے کی ملکیت قدیمی ریلوے انجن تباہ ہونے لگا، انجن کی حفاظت کرنے کے بجائے اسے جھاڑیوں سے ڈھانپ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی ملکیت کوئلے سے چلنے والا ریلوے کا قدیمی اور تاریخی انجن ریلوے اسٹیشن ٹنڈوآدم لایا گیا تھا اس تاریخی انجن کو ریلوے اسٹیشن اور جٹیا پاڑہ پھاٹک کے درمیان ریلوے لائن پر کھڑا کرکے اسے کانٹے دار جھاڑیوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر علاقے کے لوگوں سے معلومات حاصل کی تو پتہ ایک سال سے زائد عرصہ قبل یہ تاریخی ریلوے انجن یہاں لایا گیا تھا اسے یہاں لانے کا کیا مقصد تھا اس کا کچھ پتہ نہیں مگر انتظامیہ نے اس قومی ورثے کا جو حشر کیا ہے اسے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے دوسری جانب روزانہ بڑی تعداد میں نوجوان اس انجن کے سامنے آکر سیلفیاں بھی بناتے ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر موجود قدیمی کوئلے پر چلنے والے ریل کے انجن کا تحفظ کیا جائے اس سے جھاڑیاں ہٹا کر اس کی صفائی کروائی جائے اور اسے قومی ورثہ قرار دیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے