Home / اہم خبریں / بنوں میں بسیہ خیل پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بنوں میں بسیہ خیل پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) بسیہ خیل پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسریاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل عبدالجمید خان مروت نے اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصر، منشیات فروش، سود خوروں اور قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں سات دن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک بارہ بور، دو پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے