Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ، فحاشی کے اڈے و بدنام زمانہ موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ، فحاشی کے اڈے و بدنام زمانہ موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کے خلاف گرینڈ آپریشن

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا جراٸم پیشہ، فحاشی کے اڈے و غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف گرینڈ آپریشن فحاشی کے اڈے سے رنگ رلیاں مناتے ہوۓ 10 عناصر گرفتار جس میں خواتین بھی شامل۔ دوسری جانب جوا سٹا مافیا کے گرد گھیرا تنگ رکھ کر 11 عناصر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے شکنجے میں تیسری جانب متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب 2 عناصر درخشاں پولیس کی تحویل میں ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ و ایس پی عبداللہ احمد کے تھانیداروں کو معاشرے کے ناسوروں و غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے سخت ترین ہدایات۔ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت مانے جانے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے چھپ چھپا کر چلنے والے مختلف فحاشی کے اڈوں پر تابڑ توڑ کارروائيوں کے بعد مرد خواتین سمیت 10 عناصر کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد رضا، محمد عثمان، محمد عظیم، مون خاصخیلی، مست طیبہ، مریم، نمیرا، عاصمہ، فرح، تحمینہ کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ بدنام زمانہ جوا سٹا مافیا کے 11 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد علی، محمد رضوان، محمد عمران، محمد طاہر، امیر خان، محمد حفیظ، جہانگیر، جمشید، محمد الطاف، محمد اصغر اور شاہ جہان ملزمان کے قبضے سے آلات کمنہار بازی کا سامان بھاری نقدی برآمد ملزمان کے خلاف کمنہار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تیسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ موٹر ساٸیکل لفٹر گینگ کے 2 اہم کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد عابد ولد محمد شفیق اور محمد یاسین ولد فیض بخش کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور چوری شدہ موٹر ساٸیکلز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کے پاسداری کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کا قلعہ قمعہ کرتے ہوۓ جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں ان کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے