تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہی

بلدیاتی ضمنی انتخابات میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر رہی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے مختلف علاقوں میں انتخابات میں عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر تھی۔ تاہم بعض مضافاتی علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں پر رش لگا رہا۔ بعض پولنگ سٹیشنز پر خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لئے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورے بھی کیے گئے۔ بعض پولنگ سٹیشنوں پر پولیس اہلکاروں اور امیدواروں کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون پر پابندی کے باوجود اس کا استعمال جاری رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے