تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گیس کا شدید بحران، شہری پریشان ہوگئے

گیس کا شدید بحران، شہری پریشان ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کے شدید بحران نے عوام کو کھانا بنانے کے لئے لکڑیاں جلانے پر مجبور کردیا ہے۔ ڈیرہ شہر کے مختلف مقامات پر گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین شدید متاثر ہورہے ہیں۔ گیس بحران کے باعث کوئلہ اور لکڑیوں کے مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت اور پریشر کی انتہائی کمی کے باعث اب شہریوں نے کھانا پکانے کے لئے لکڑیوں کے چولہوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔ صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث طلباء اور ملازمین بغیر ناشتے کے سکول اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں۔ خواتین کو صبح اور رات کے اوقات کار میں کھانے پکانے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ شہرمیں سردی کی لہر میں اضافہ کے باعث گیزر کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عوام نے اعلی احکام سے گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے