سیالکوٹ (بیورو رپورٹ) شادی کی تقریب میں رقص و سرور کی محفل سجانے اور ہوائی فائرنگ کر نے پر مقدمہ درج، تین رقاصائیں اور اور فحاشی میں ملوث خاتون گرفتار- تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھولا موسی کے رہائشی عمران ولد اخترکی شادی کی تقریب تھی جس میں انہوں نے اپنی حویلی کے باہر لاؤڈ اسپیکر لگا کر فحش گانے لگا رہے تھے اور تین رقاصائیں شگفتہ بی بی سکنہ سبزہ زار لاہور، کنول شہزادی سکنہ حافظ آباد اورعائشہ سکنہ چھوٹا گاگا ڈانس کر رہی تھی جبکہ ان کی سرغنہ شفقت بی بی سکنہ پسرور بائی پاس پاس بیٹھی تھی جبکہ دو نامعلوم لڑکے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ مخبرکی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دولہا عمران اس کا والد اختر رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے تینوں رقاصاؤں اور ان کی سرغنہ کو گرفتار کر لیا اور موقع سے ہوائی فائرنگ میں چلے ہوۓ کارتوس اور ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لے کر عمران اس کے والد اختر، رقاصاؤں اور نامعلوم افراد کے خلاف رقص و سرور کی محفل سجانے، ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔
![]()