Home / اہم خبریں / کراچی میں بہادرآباد پولیس کا شازیہ آنٹی نامی خاتون کے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، فحاشی میں ملوث 5 لڑکیاں اور 2 مرد گرفتار

کراچی میں بہادرآباد پولیس کا شازیہ آنٹی نامی خاتون کے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، فحاشی میں ملوث 5 لڑکیاں اور 2 مرد گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بہادر آباد پولیس کا شازیہ آنٹی کے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ۔ شازیہ آنٹی کی پانچ خواتین اور دو مرد رنگ رلیاں مناتے ہوئے گرفتار۔ شازیہ آنٹی مختلف علاقوں میں فحاشی کے اڈے چلاتی رہی ہے۔ 371۔ اے اور 371۔ بی کے تحت مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے معاشرے کے ناسوروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات، ایس ایچ او بہادر آباد شاہد چوہدری نے فحاشی کے گھناؤنے کام میں ملوث عناصر کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بہادر آباد شاہد چوہدری کی سربراہی میں بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے سے پانچ خواتین اور 2 مردوں کو دھر لیا شازیہ آنٹی کراچی کے مختلف علاقوں میں فحاشی کے اڈوں کو خفیہ طور پر چلا رہی تھی جسے ایس ایچ او بہادر آباد شاہد چوہدری نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بند کروا کر متعدد عورتوں اور مردوں کو دھر لیا جنکے خلاف مقدمہ قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے