میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈگری روڈ پر ایک دن میں تین حادثے دو معصوم بچے کچل کر ہلاک 18 افراد زخمی۔ پہلا حادثہ میرواہ روڈ بیلاڑو شاخ کے قریب ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور معصوم بچوں پر تیز رفتار ٹکر مار کر چڑھ گیا نتیجے میں 5 سالہ بچی رینو اور 3 سالہ بچہ لکھن بھیل موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ بچے کا باب دھرموں اور ماں شدید زخمی ہوگئی جنکو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا۔
دوسرا حادثہ میرپورخاص جھڈو روڈ پر پیش آیا جہاں پر ڈگری سے جھڈو جانے والی کوسٹر ابڑنگ اسٹاپ پر ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی نتیجے میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تیسرا واقع میرپورخاص میرواہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر مہران کار کے ٹکر سے ڈگری کے رہائشی تین موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو میرواہ ڈگری اور سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعیات تیز رفتاری سے پیش آئے ہیں روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے سے واقعیات ہو رہے ہیں۔