Home/اہم خبریں/کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے چیئرمین و سینئر صحافی مزمل شیخ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بچوں کے اغوا کی کوشش، نوپ نیوز کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کی جانب سے شدید مذمت
کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے چیئرمین و سینئر صحافی مزمل شیخ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بچوں کے اغوا کی کوشش، نوپ نیوز کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کی جانب سے شدید مذمت
نوپ نیوز ٹی وی (نیوز آف پاکستان) کے سی ای او عمران عاطف چوہدری، ڈائریکٹرز، محمد افضل وارثی، عامر وقاص چوہدری، ڈاکٹر شاہد عمران چشتی ایڈووکیٹ، ایم ہاشم شر ایڈووکیٹ، ذیشان حسین، زوہیب عتیق، گوہر غنچہ، عبدالرحمان قمبرانی، سبحان بلوچ، شاہد عباس سیال، عمران علی، محمد عرفان راجپوت، ندیم کشمیری، محمد منشاء محسن، مرزا عادل رحمان، عمران یوسف، محمد عمر، ہمایوں رشید، شہریار اسلم، محمد عمر فاروق اور محمد فیصل ملک نے مشترکہ بیان میں نجی ٹی وی چینل کے چٸیرمین و سینٸر صحافی مزمل شیخ کو سنگین نتاٸج بھگتنے کی دھمکیاں۔ انکے بچے اغوا کرنے کی کوشش اور مختلف نمبرز سے جان لیوا دھمکیاں آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ و ایڈیشنل آئی جی کراچی فوری نوٹس لیں بقا نیوز کے سی ای او مزمل شیخ کو جان لیوا دھمکی آمیز فون کالز کرنے والوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات کریں- صحافی برادری اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں- سینٸر صحافی مزمل شیخ کے گھر سے اسکول جاتے وقت انکے بچوں کے اغوا کی ناکام کوشش پر وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ و ایڈیشنل آئی جی سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ان تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے اور آزادانہ صحافت پر حملہ کرنے والے عناصروں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت کارروائی بلکہ ایسے عناصروں کو عبرت کا نشان بنایا جاۓ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے عناصروں کی ایسی گری ہوئی حرکات سے صحافيوں کے حوصلے کبھی پست نہیں بلکہ اور بلند ہونگے۔
سینٸر صحافی مزمل شیخ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی جتنی مذمت کی جاۓ وہ کم ہے- ہم ہر اچھے اور برے وقت میں انکے ہمیشہ ساتھ ہیں۔ ان تمام ہونے والے واقعات کا مقدمہ گلشن تھانہ میں درج ہے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کی گرفتاری کو فوری یقینی بناتے ہوۓ ان عناصروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ۔