کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، اعلیٰ کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کو جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے کارندے کو دھر لیا ملزم محمد سراج ولد دران کے قبضے سے 1019 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔