تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرکے دو بین الصوبائی سمگلر گرفتار کرلیے گئے ۔ صدر پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مفتی محمود چوک پر مشکوک کار نمبر آر ایل اے-7755 کو روکا اور اس کی تلاشی کے دوران کار کے اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 3.402 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس نے کار میں سوار دو ملزمان محمد عرفان اورلعل امتخان ساکنان باجوڑ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں سمگلروں کا تعلق منشیات کے بین الالصوبائی گروہ کے ساتھ ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے انہیں حوالات میں بند کردیا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایئر انڈس کی 11 سال بعد پاکستانی فضائی مارکیٹ میں واپسی تین بڑے شہروں کے لیے پروازوں کی تیاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے