تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں آرٹس سے وابستہ لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں پروگرام منعقد کرائے جائیں گے- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص میں آرٹس سے وابستہ لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں پروگرام منعقد کرائے جائیں گے- ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے آرٹس کونسل میرپورخاص کو فعال کرنے کے متعلق اپنے دفترمیں آرٹس کونسل منیجمنٹ کمیٹی ممبران کے اجلاس کی صدارت کی کمشنر نے کہا کہ میرپورخاص میں آرٹس سے وابستہ لوگوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں ہمیں ان کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے آرٹس کونسل میں علمی وادبی مشاعرہ ،ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے لوگ تعلیم سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں ان کو بہتر تعلیمی ماحول دینے کی ضرورت ہے لوگوں کیلئے آرٹس کونسل میں موجود لائبریری کی مرمت کا کام جلد شروع کرایا جائے گا بعد ازاں انہوں نے آرٹس کونسل اور لائبریری کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ کو ہدایت کی کہ متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر آرٹس کونسل کی مرمت اورفرنیچر کیلئے کوشش کی جائے آرٹس کونسل میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ پارک کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال ہو سکے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو میرپورخاص محمد حسن خاصخیلی، محمد یعقوب پرنسپل ماڈل کالج میرپورخاص، ارشد پاٹولی، ایڈوکیٹ عبدالرؤف، سوشل ورکر محمد بخش کپری، نثار ناریجو، معززین اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے