تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گھر میں گھس کر 13 سالہ معصوم بچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف پی ڈی پی کی جانب سے ٹنڈو آدم پریس پر احتجاج

گھر میں گھس کر 13 سالہ معصوم بچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف پی ڈی پی کی جانب سے ٹنڈو آدم پریس پر احتجاج

ٹنڈوآدم (بیورو رپورٹ) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے ٹھٹہ کے شہر میں قتل ہونے والی معصوم بچی 13 سالہ عابدہ ملاح کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے سلطان خاصخیلی، محمد سلیم چیمہ، آصف چندریگر اور محمد رمضان انصاری کی قیادت میں احتجاج کیا گیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پولیس نے چادرچاردیواری کا تقدس پامال کرکے خواتین پولیس سرچ وارنٹ کے بغیر گھر میں گھس گئی جس پر خواتین نے سوال کیا ہمارا قصور کیا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے وردی کے نشے میں اسٹیٹ فائر کرکے 13 سالہ مصوم بچی عابدہ ملاح کو زخمی کردیا جو زمین پر تڑپ رہی تھی مگر پولیس اہلکار اس کی تڑپ کا تماشہ دیکھ رہے تھے تڑپ تڑپ کر جانبحق مگر پولیس اہلکاروں کو کوئی رحم نھی آیا ایسے ظالم پولیس اہلکار عوام کے معافظ کس طرح ہونگے جو مظوم عورت پر وار کرے ایسے ظالم وحشی پولیس اہلکار ڈیپاٹمنٹ میں رہنے کے لائق نہیں ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ، آئی جی سندھ اور تمام بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اس واقعے کا سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ اور غریب مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے