کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ماجو جنکشن پلازہ میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گزشتہ رات تقریب پاکستانی کمیونٹی گروپ "فخر سے پاکستان” کا نام سے منعقد ہوئی۔ تقریب کو معازی ٹیکسٹائل سندری برہاد نے اسپانسر کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اور مالیشین افراد نے شرکت کی۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید و فرقان حمید سے کیا گیا جس کے بعد اس اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبو پیش کیے تقریب میں اسکول کے بچوں نے 4 سال قبل پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے واقعے پر ایک ٹیبلو پیش کیا کہ کس طرح بزدل حملہ آوروں نے اسکول پر حملہ کیا اور کس بیدردی کے ساتھ معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا اس منظر کشی کو دیکھ کر تقریب میں موجود بیشتر حاضرین کی آنکھیں اشک بار ہوئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا میں تعینات پاکستان کے سفیر نفیس زکریا تھے۔
تقریب سے خطب کرتے ہوۓ نفیس زکریا نے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کی اقوام عالم کے سامنے کمزور تصویر دکھانا چاہتے تھے لیکن معصوم جانبازوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر دنیا کو دیکھا دیا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں جس قوم کے بچے دشمن کی بندوقوں کے آگے سینہ سپر ہوجاتے ہیں اور وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم میں اتحاد کی ضرورت ہے اس اتحاد کی جو آج سے 4 برس قبل قائم ہوا تھا جب پوری قوم ایک پیج پر تھی اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے قوم کو آپس میں اتحاد کو قائم رکھنا ہے یہ ہی اتحاد پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔