میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ او فرمان اگھیم نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے والی سوک کار ایچ -9518 کو حراست میں لیکر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان فدا حسین، حیدر علی، پرویز حسین شیرازی جعفری کو گرفتار کرلیا- ملزمان سے کیش رقم اسلحہ برآمد کرلیا ہے- ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان اگھیم کو مبارک باد دی ہے- ایس ایس پی نے بتایا کہ مزکورہ ملزمان کراچی سے میرپورخاص ضلع اور ڈویژن میں ڈھائی آکڑا پیسے ڈبل کرنے، لوٹ مار کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے ان سے مزید تفشیش کی جارہی ہے- دوسری جانب ایس ایچ کوٹ غلام محمد فرمان اگھیم نے بتایا ملزمان کو دوران چیکنگ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا- انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے سامارو میں ایک دکاندار سے پیسے ڈبل کرنے کے بہانے پندرہ ہزار چھین کر فرار ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے مزید تفشیش جاری ہے۔