Home / اہم خبریں / میرپورخاص میونسپل کمپلیکس کے سامنے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں دکاندار سڑکوں پر آگئے، بغیر نوٹس کے دکانوں کو مسمار کیا جانا غریبوں کے حق پر ڈاکہ ہے- متاثرین دوکاندار

میرپورخاص میونسپل کمپلیکس کے سامنے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں دکاندار سڑکوں پر آگئے، بغیر نوٹس کے دکانوں کو مسمار کیا جانا غریبوں کے حق پر ڈاکہ ہے- متاثرین دوکاندار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میونسپل کمپلیکس کے سامنے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں دکاندار سڑکوں پر آگئے- احتجاج، تجاوزات کے خاتمے کے نام پر ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیں- ہمیں بغیر نوٹس دیئے آپریشن شروع کیا گیا ہے- تاجر تنظیم رہنماؤں کا کامران میمن کی سربراہی میں بلدیہ کمپلیکس کے سامنے احتجاج- مظاہرین نے احتجاج کے دوران کہا کہ ہم کو تعصب کا شکار کیا گیا ہے بغیر نوٹس کے ہماری دکانوں کو مسمار کیا جا رہا ہے ہم نے صرف یہ ہی مطالبہ کیا ہے کہ ہم کو نوٹس دکھا دیں کہ آپ نے پیشگی اطلاع دی مگر حکام نے بغیر نوٹس کے توڑ پھوڑ کا عمل شروع کردیا اگر ہماری دکانیں ناجائز تجاوزات میں آتی ہیں تو ہم کو کوئی اعتراض نہیں ہے مگر بغیر اطلاع کے آکر دکانوں کو مسمار کرنا یہ انصاف نہیں ہے. تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے