Home / اہم خبریں / لاہور میں قائم سروسز ہسپتال کے نامعلوم ملازمین کے خلاف خاتون مریض کے ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور میں قائم سروسز ہسپتال کے نامعلوم ملازمین کے خلاف خاتون مریض کے ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قائم سروسز ہسپتال کے نامعلوم ملازمین کے خلاف خاتون مریض کے ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شادمان پولیس نے 35 سالہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جس میں بتایا گیا کہ خاتون کو پیٹ کے نچلے حصے میں درد کی شکایت کا سامنا تھا جس کے علاج کے لیے وہ سروسز ہسپتال گئیں۔ انہیں 23 نومبر کو ہسپتال کے خواتین سرجیکل وارڈ ٹو میں داخل کیا گیا اور دوسرے روز ان کا اینستھیزیا کا علاج شروع ہوا اور انہیں 7 بجکر 30 منٹ پر آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں اسی روز شام 7 بجے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا لیکن انہیں اس وقت تک بھی درد کی شکایت تھی اور ان کے حساس آعضا سے خون بھی آرہا تھا جس پر ان کی ہمشیرہ نے خاتون کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کا ریپ کیا گیا ہے۔ خاتون نے شادمان تھانے میں واقعہ کی شکایت درج کرائی اور پولیس کو بتایا کہ ہسپتال کے ملازمین نے ان کا ریپ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے