Home / اہم خبریں / میرپورخاص ڈویژن میں خواتین کو ملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے کے 20 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، 11 کیسز ختم ہوچکے، 8 کیسز زیر سماعت ہیں- صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق

میرپورخاص ڈویژن میں خواتین کو ملازمت کی جگہ پر ہراساں کرنے کے 20 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، 11 کیسز ختم ہوچکے، 8 کیسز زیر سماعت ہیں- صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص صوبائی محتسب جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق کی صدارت میں دربار ہال میرپورخاص میں خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر ہراساں کرنے کے حوالے سے 8 کیسز کی سماعت ہوئی جس میں 4 شکایت کرنے والے اور 4 ملزمان حاضر ہوئے جبکہ 4 غیر حاضر رہے جس میں سے ملزمان نے شکایت کرنے والی سے تحریری طور پر معافی مانگ لی جس پر شکایت کنندہ نے معاف کردیا۔ ریٹائرڈ جسٹس شاہنواز طارق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرپور خاص ڈویژن میں اب تک 20 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں سے 11 کیسز ختم ہوچکے ہیں ایک کیس نیا داخل ہوا ہے جو آئندہ سماعت میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارے کی جانب سے لوگوں کا اعتماد بحال کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ انصاف حاصل کرنے کے لئے شکایات کے اندراج کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل کیس چلائے جاتے ہیں جس میں شکایت کنندہ اور ملزمان کو سننے کے بعد میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر ہراسان کرنے کے قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے اور کیس ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کیا جاتا ہے اگر کوئی ملزم معافی ملنے کے بعد دوبارہ حرکت کرے تو دوبارہ کیس چلاکر دوسرا کیس داخل کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے