خضدار (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ایس ایس پی سید جاوید اقبال غرشین کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے انچارج شربت خان عمرانی، اے ایس آئی خان محمد و دیگر اہلکاروں نے کاروائی کرکے اغواُ کے کیس میں مطلوب ملزم سکندر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سوراب تھانہ کو مطلوب تھا- ملزم کو تفتیش کے بعد مزید کاروائی کے لئے تھانہ سوراب کے حوالے کیا جائیگا۔
![]()