دادو/ میہڑ ( رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی ) میونسپل کمیٹی مہیڑ کے چیئرمین ریاض مہیسر اور سی ایم او میہڑ آغا سمیر درانی نےڈیوٹی نہ کرنے والےملازموں کو شوکاز نوٹیس جاری کردیے اور 24 گھنٹوں کےاندر ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ- تفصیلات کےمطابق میونسپل کمیٹی میہڑ میں صفائی عملےکے لئے بھرتی کیے گئے 100 سے زائد ملازمین کا مسلسل ڈیوٹی سےغائب رہنے کا چئیرمین میونسپل کمیٹی اور سی ایم او میہڑ نے نوٹیس لیتے ہوئے ملازموں کو شوکاز نوٹیس جاری کردیے جبکہ 24 گھنٹوں کےدوران ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ملازموں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ میونسپل کمیٹی چئیرمین ریاض مہیسر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کےصحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صفائی اور پانی کےمسائل حل کروانے کے لئے ہر وقت کوشان ہیں- ڈیوٹی پر ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ سے صفائی کی شکایتیں مل رہی ہیں مگر ہم کوشش کرکے چند دنوں میں شہر کی صفائی کا نظام بہتر کرینگے اور واٹر سپلائی کےحل کےلئے بھی کام جاری ہے-
میونسپل کمیٹی میہڑ کے چیئرمین کا مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس فائل فوٹو
Home / اہم خبریں / میونسپل کمیٹی میہڑ کے چیئرمین کا مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس