Home / اہم خبریں / پی آئی اے طیارہ کو حادثہ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

پی آئی اے طیارہ کو حادثہ، مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے اے ٹی آر طیارے کو حادثہ پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ محفوظ رہا اور مسافر معجزانہ طور پر بال بال بچ گئے۔ کراچی سے بلوچستان کے شہر پنجگور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے517 لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر گئی اور اس کے ٹائر پھٹ گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا اور طیارے میں موجود 57 مسافر محفوظ رہے۔ امدادی اور سیکورٹی اہلکار فوری طور پر طیارے کے پاس پہنچے اور تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت باہر نکالا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے