تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان طالبعلم ارسلان محسود کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان طالبعلم ارسلان محسود کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پولیس فائرنگ سے ہلاک نوجوان طالبعلم ارسلان محسود کے گھر پہنچے ایم این اے عالمگیر خان، رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان بھی ہمراہ شامل تھے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ارسلان محسود کے والد پی ٹی آئی رہنماء لیاقت محسود سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس کی موجودگی میں ڈاکوؤں کی ضرورت نہیں پولیس اب صوبے میں ٹارگٹ کلرز کام خود سرانجام دے رہی ہے نقیب اللہ محسود کے بعد ایک اور محب وطن شخص کو بیٹے کی لاش دی گئی ہے پولیس کو صوبے میں عوام کو مارنے کا لائسنس کس نے دیا ہے؟ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے واقعے کی رات ایس ایچ او اعظم گوپانگ گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا تھا اب پتا چلا کہ وہ گرفتار نہیں ہے ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے غلط بیانی کی ہے مجھے ایس ایچ اور کو گرفتار کرنے کی تصویر بھی بھیجی تھی ڈی آئی جی بھی اس واقعہ کا اتنا ہی زمہ دار ہے جتنا ایس ایچ اور زمہ دار ہے یہ لوگ غلامی کر رہے ہیں سندھ ہائی کورٹ سندھ میں جاری پولیس گردی پر نوٹس لے تحریک انصاف ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے سندھ میں امن و امان پر قابو پانے میں سندھ پولیس ناکام ہوچکی ہے کراچی میں اسٹریکٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے پولیس کرمنلز کو پکڑے کے بجائے عام شہریوں کو نشانہ بنانے میں لگی ہوئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے