تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 ملزمان گرفتار اعلیٰ نسل کی چرس برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے زہر بیچنے والوں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ملزمان میں شامل شاہد محمد ولد علی محمد اور وجاہت ولد کوثر کے قبضے سے 350 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہریلے کاروبار کو فروخت دیکر نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے- ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے اس مقروہ دھندے میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ہیں دونوں ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے مطابق سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا جب تک انکا مکمل خاتمہ نہیں کردیتے تب تک منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھتے ہوۓ علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرتے رہینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے