تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے علاقے درگاہ نور شاہ کے قریب انوکھی واردات ایک ماہ کی بچی اغوا

میرپورخاص کے علاقے درگاہ نور شاہ کے قریب انوکھی واردات ایک ماہ کی بچی اغوا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب درگاہ نور شاہ کے سامنے ظفر ملک کے گھر پر انوکھی واردات- متاثرہ خاتون ثنیہ کے مطابق آج صبح نو بجے ایک نقاب پوش نامعلوم عورت گھر میں واش روم استعمال کرنے کے لیے داخل ہوئی اور دروزہ کھلا رہنے پر ایک پسٹل سے لیس نامعلوم شخص داخل ہوا اور انکی ایک ماہ کی بچی ام حانی کو لیکر دس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا- ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن کے مطابق یہ واردات صبح نو بجے کے قریب ہوئی ہے اور ملک ظفر کی دو بیویاں ہیں ایک بیوی زیب النساء گھر کے اوپر فلور میں پانچ بچوں سمیت رہتی ہے اور چھوٹی بیوی ثنیہ گراؤنڈ فلور پر رہتی ہے- واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے