تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

کراچی عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موبائل فون برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی عزیز بھٹی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی 3 ملزمان گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور چوری شدہ موباٸل فون برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا غنڈہ راج کرنے والوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز کو دھر لیا ملزمان میں شامل بلال عباس ولد نیٸر عباس، عبدالماجد ولد مقصود بٹ اور محمد اسد ولد زاکر حسین کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور اسلحہ کے زور پر چھینا گیا موباٸل برآمد- موباٸل فون شہری کو ملزمان سے ریکور کرکے اسکے حوالے کردیا گیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ہیں ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں بند ہوچکے ہیں- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کو کھلا چیلنج کرتا ہوں یا تو وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل اور ان کو نشان عبرتناک بنا دیا جاٸیگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے