اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو 13 بلین روپے کی رشوت دینے والے اور پنجاب انرجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کرپشن کیس میں ملزم سابق چیف فنانس آفیسر نوید اکرم نے 49 کروڑ 92 لاکھ ایک ہزار 392 روپے کی پلی بارگین کی درخواست دے دی
نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پیش کی۔ عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے بتایا کہ ملزم کی پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نے منظور کرلی ہے
یاد رہے کہ ملزم نوید اکرم نے دوران سروس تین مختلف جگہوں پر تعیناتیوں کے دوران قومی خزانے کو 49 کروڑ 92 لاکھ 1ہزار 328 روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم کی طرف سے پی ایل ڈی سی ایل میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 295 روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا گیا- ایرا میں 20 کروڑ 83 لاکھ 43 ہزار746 روپے کی کرپشن کی۔ پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار 3 سو روپے غیر منقولہ جائیداد سے منافع کی مد میں ایک کروڑ 77 لاکھ 96 ہزار 2 سو جبکہ منقولہ جائیداد سے منافع کی مد میں 30 لاکھ 24 ہزار 851 روپے کی رقم حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا ملزم نے اپنے بیٹے کے نام پر 122 کنال تین مرلے زرعی اراضی دینے کے ساتھ ساتھ دیگر جائیداد بھی دینے کا معاہدہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ اس کیس میں علی عمران نیب سے فرار ہیں
![]()