Home / اہم خبریں / کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اربوں روپے کی کرپشن کو ختم کروا کر عام شہریوں کو ریلیف دیا جائے- امان اللہ خان پراچہ

کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اربوں روپے کی کرپشن کو ختم کروا کر عام شہریوں کو ریلیف دیا جائے- امان اللہ خان پراچہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ عوام سے بجلی کے بلوں میں زائد وصولی ہے اور اگر اس سلسلے میں فوری ایکشن لیا جائے اور ماہانہ بنیاد پر کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اربوں روپے کی کرپشن کو ختم کیا جائے تو عام شہری کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ نے کے الیکٹرک کے ستائے شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بجلی کے بلوں میں لوٹ مار کی جا رہی ہے ۔گھریلو صارفین کو ماہانہ موصول ہونے والے بلوں میں ناجائزپیسے وصول کئے جا رہے ہیں، جن میں الیکٹرک ڈیوٹی، جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، این جی سرچارج، سیل ٹیکس، جی ایس ٹی ، میٹر رینٹ سروس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، ایف سی سرچارج، ٹی آر سرچارج سمیت خفیہ فنڈز چارجز جیسے فلڈ ریلیف چارجز شامل ہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق 2500 روپے کے بجلی کے اصل بل پر 2000 روپے کے مذکورہ ٹیکسز شامل ہو کر بل 4500 کا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے پر بھی نوٹس لیا جائے اور بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا جائے۔ اس سلسلے میں جُملہ معلومات حاصل کرنے کیلئے ایک عام گھریلو صارفین کے بجلی کا بل ہی کافی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں بجلی کی دستیابی کا یومیہ دائرہ کار بمشکل پندرہ گھنٹے ہے۔ حکومت کو منظم کرپشن کی وجہ سے کے الیکٹرک کو خیرآباد کہہ دینا چاہیئے تھا مگر تسلسل کے ساتھ کے الیکٹرک کا بجلی کی فراہمی پر قائم رہنا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا رہا ہے.

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے