Home / اہم خبریں / وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف عالم دین اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا سمیع الحق شہید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے