Home / اہم خبریں / نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کی خبر پر ایکشن، اسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور محکمہ مال کا اسکول اراضی سے ریت چوری کرنے پر 2 ٹریکٹر ٹرالی تھانہ چھب کلاں میں بند کروا دی

نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کی خبر پر ایکشن، اسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور محکمہ مال کا اسکول اراضی سے ریت چوری کرنے پر 2 ٹریکٹر ٹرالی تھانہ چھب کلاں میں بند کروا دی

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کی خبر پر ایکشن مبینہ اسکول اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کی ریت اٹھانے والوں کے خلاف محکمہ مال کی بروقت کاروائی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تھانہ چھب کلاں میں بند 13 افراد کے خلاف سخت احکامات- تفصیلات کے مطابق وجھیانوالہ اسکول کی مبینہ اراضی سے سرعام ریت کی فروخت جاری تھی جسکی خبر نوپ نیوز ” نیوز آف پاکستان” نیوز میں شائع ہونے پر سرکاری محکمہ مال حرکت میں آگئے- ریت فروخت کرنے والوں کو سختی سے منع بھی کیا اور مقامی مسجد میں اعلان بھی کروایا کہ غیر قانونی ریت کی فروختگی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن ریت مافیا نے سرکاری حکم ہوا میں اڑا دیا شام ہوتے ہی بڑی مشین کے ساتھ متعدد ٹریکٹر ٹرالیوں کی مدد سے ریت اٹھوانی شروع کر دی جس کی اطلاع میاں چنوں اسٹنٹ کمشنر کو دی گئی اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر 2 ٹریکٹر ٹرالی تھانہ چھب کلاں میی بند کروا دی اور بشیر اور سخاوت اور 11 نامعلوم افراد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کردیے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے