کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ معاشرے کے ناسوروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے تھانہ درخشاں کا چارج لیتے ہی ڈاکو راج کرنے والوں کو دن میں تارے دکھا ڈالے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم محمد رحیم ولد مقصود علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا کر فرار ہوجاتا تھا جسے آج گھیرا تنگ کرکے درخشاں پولیس نے اپنے شکنجے میں لے لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا-
![]()