اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ مرحوم جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل پر اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔ عبداللہ گل کی جیپ پر اسلام آباد ایکسپریس وے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی وہ اسلام آباد سے راولپنڈی جارہے تھے کہ ان پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے- بعد ازاں انہوں نے سفاری ہسپتال پہنچ کر ان پر کیے جانے والے حملے کی تصدیق کی جہاں مولانا سمیع الحق کی لاش کو لایا گیا تھا۔ عبداللہ گل کے قاتلانہ حملے سے متعلق دعوؤں پر حکومت یا سیکیورٹی اداروں کا موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ عبداللہ گل پر فائرنگ کے واقع سے کچھ دیر قبل اسلام آباد کے مضافات میں قائم ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم میں مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
![]()