Home / اہم خبریں / ماتلی میں آسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی کال پر شہر بھر میں ہڑتال احتجاج اور اجتماعات

ماتلی میں آسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی کال پر شہر بھر میں ہڑتال احتجاج اور اجتماعات

ماتلی (نامہ نگار) آسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلے کے خلاف مختلف مذہبی جماعتوں کی کال پر شہر بھر ہڑتال کی کال دی گئی ہڑتال کے باعث شہر کے مصروف بازار مکمل طور پر بند رہے جبکہ شہر سے ٹریفک بھی سڑکوں سے غائب رہا ہے مختلف مساجد میں آئمہ کرام نے آسیہ ملعونہ کی بریت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ نمازہ جمعہ کے بعد جمعیت علمائے پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنت، تحریک لبیک، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، سنی تحریک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے الگ الگ احتجاجی جلوس نکال کر ماتلی پریس کلب پہنچے جہاں پر ایک بڑا اجتماع صورت اختیار کرگیا اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جان محمد جت، مولانا ہاشم طاہری، مولانا گل حسن زئور، ڈاکٹر مالک شیخ، مولانا عبدالرحمن کمبوہ، مولانا عبدالستار فاروقی، مولانا میر محمد چانڈیو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ ملعونہ کی بریت سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے عدالتی فیصلے کو آج کا یہ احتجاجی اجتماع مسترد کرتا ہے کلمہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست میں دوہرے فیصلے کرکے اسلام کا حلیہ بگاڑنے کی سازش ہے عدالتی فیصلہ فوری واپس لیکر ملعونہ کو سرعام پھانسی دی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے