میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں وجھیانوالہ سکول اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کی مبینہ ریت کی فروختگی کا انکشاف. ریت کا ٹھیکہ 48 لاکھ میں ٹھیکیدار نے لیا ہے ورکر کا بیان- میرا اس ریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے مقامی لوگ فروخت کررہے ہیں ٹھیکیدار سخاوت کا موقف- تفصیلات کے مطابق وجھیانوالہ سرسٹھ 15ایل کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول واقع چوک جمال روڈ سے منسلک اراضی مربع نمبر 58- کیلہ نمبر.5-6-3-4 جو سکول کے پلے گراؤنڈ عید گاہ اور جنازہ گاہ کے لئے مجوزہ ہے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ریت فروخت کی جارہی ہے صبح ہوتے ہی ٹریکٹر ٹرالییوں اور بیل گاڑیوں پر ریت بھری جاتی ہے متعدد بار ان کو منع بھی کیا گیا ہے لیکن ریت فروخت کرنے والے ٹس سے مس نہ ہوئے سرکاری سکول کی اراضی سے آئے روز ریت اٹھانے سے سکول کی دیواریں کمزور ہوتی جارہی ہیی جس سے سرکاری کروڑوں روپے نقصان کا خطرہ ریت فروختگی کی جگہ ورکر نے بتایا کہ اس ریت کا ٹھیکہ 48 لاکھ میی ہوچکا ہے اور اس کا ورک آرڈر بھی موجود ہے زرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ یہ مجوزہ جگہ سرکاری ہے اور کسی کے نام ورک آڈر کسی کے نام نہیں ہے اگر ہوگا تو محکمہ کی ملی بھگت سے جعلی اور فرضی بنایا گیا ہوگا- مبینہ ریت مافیا کو سرکاری طور پر بھی ریت اٹھانے سے منع کیا گیا ہے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئے- معززین علاقہ نے ان ریت مافیا کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے جب ٹھیکیدار سخاوت سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ ریت کی فروختی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے مقامی لوگ مبینہ اپنی سرپرستی میں ریت فروخت کروا رہے ہیں-
![]()