تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی شریف آباد پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن 2 ملزمان گرفتار

کراچی شریف آباد پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن 2 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی شریف آباد پولیس کا گٹکا مافیا کے خلاف ایکشن 2 ملزمان گرفتار مضر صحت گٹکا و چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات- ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی گٹکا مافیا کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کی سربراہی میں بدنام زمانہ 2 گٹکا فروشوں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل محمد سعید ولد غلام مصطفی اور احمد اللہ خان ولد عابد اللہ خان کے قبضے سے مضر صحت گٹکا برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کی جارہی ہے ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کے مطابق جب تک میں اس علاقے میں رہونگا زہریلے کاروبار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دونگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکا مقدر جیل ہوگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا 3.652 کھرب روپے کا دفاع اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے لیے فنانس بل اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے