کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم آسمانی صحیفہ نہیں ہے انسانوں کا بنایا ہوا ایسا قانون ہے جس میں عجلت میں صرف قانون کی منظوری کیلئے بہت سارے معاملات کو قانونی طورپر الجھا دیا گیا ہے اب اس ترمیم میں اصلاح کی بات کو کیوں تصور کیا جاتا ہے کہ لوگ 18ویں ترمیم کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی جماعت ٹی ایل پی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو اورخاتون رکن اسمبلی سندھ اسمبلی کے علاوہ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی، ڈاکٹر نواز الہدٰی نے بھی خصوصی شرکت کی، مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں اب بھی بہت نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے جس طرح 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کیلئے ترمیم میں اصلاح کی گئی، مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت بلدیاتی ایکٹ 2013 میں ترمیم کیلئے تیار اور 18ویں ترمیم میں اصلاح کیلئے آگ بگولہ ہوکر قانونی ترمیم پر دہرے رد عمل کے ذریعے ملک اور قوم کو جو پیغام دینا چاہتی ہے وہ سمجھ سے بالا تر ہے ہم سندھ کے بلدیاتی ایکٹ سمیت 18ویں ترمیم میں اصلاح کو ضروری سمجھتے ہیں اور پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام کے قائل ہیں اس حوالے سے تحریک لبیک کا تفصیلی نکتہ نظربہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے بتائیں گے۔
![]()