اسلام آباد (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) این سی ایچ ڈی اساتذہ 14 سال سے ریگیولر نہ ہونے کے خلاف آج 26ویں روز سے فیڈر ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے دھرنا جاری رہا این سی ایچ ڈی اساتذہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد سےشہید ملت چوک تک ریلی نکال کر چوک بند کردیا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پنہچ کر اساتذہ کو ڈی چوک پر جانے سے روک دیا جبکہ اساتذہ کے دھرنے کا اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے دھرنے کی جگہ پر پہنچ کر کل فیڈرل منسٹر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سے مزاکرات کرنے کی یقین دہانی کروائی جبکہ اساتذہ نے کہا کہ کل تک مزاکرات نہی ہوئے تو ہم ڈی چوک تک جائينگے اور جب تک ریگیولر نہیں کیا جائیگا ہمارا دھرنا جاری رہے گا-
![]()