Home / اہم خبریں / ماتلی میں چیٸرمین ٹاٶن کمیٹی کی سربراہی میں تنخواہوں کی عدم اداٸیگی پر احتجاجی مظاہرہ

ماتلی میں چیٸرمین ٹاٶن کمیٹی کی سربراہی میں تنخواہوں کی عدم اداٸیگی پر احتجاجی مظاہرہ

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) چیٸرمین ٹاٶن کمیٹی صدیق خاصخیلی اور واٸس چیٸرمین مختیار میمن سمیت کونسلر، مختیار کھوسہ اور اشرف کی قیاوت میں ٹاؤن کمیٹی کےدرجنوں ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف میونسپل کمیٹی ماتلی کے چیٸرمین عبدلرٶف نظامانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ملازمین چیٸرمین میونسپل ماتلی کو ہٹانےکا مطالبہ کررہے تھے۔ بعد ازاں ٹنڈو غلام علی کی بلدیاتی قیادت نےایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو غلام علی کا صرف ترقیاتی بجٹ الگ ہوا ہے جبکہ تنخواہوں کی اداٸیگی کے لٸے ہم ماتلی بلدیہ کے محتاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماتلی چیٸرمین ہر ماہ تنخواہوں کا فنڈ جاری کرنے کے سلسلے میں بہت پریشان کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی سیلری کو میونسپل ماتلی کے اکاؤنٹ سے الگ کرکے براہ راست ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو غلام علی کے اکاؤنٹ سے ادائیگی ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بلدیہ کے ریٹاٸرڈ ملازمین کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے پنشن نہیں ملی ہے جس کے باعث ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  پنشن سے محروم ایک ریٹاٸرڈ ملازم نے تو پنشن نہ ملنے کی صورت میں خود کشی کی دھمکی بھی دی ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے