لسبیلہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ڈام بندر میں ماہی گیروں کو شکار کی اجازت مل گئی کشتیاں سمندر میں شکار کیلئے رواں دواں ڈام بندر میں خوشی کا سماں چھا گیا مٹھائیاں تقسیم کی گئی جبکہ ڈام بندر کے ماہی گیروں سمیت ضلع لسبیلہ کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام میر کمال خان عالیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے محبوب قائد نواب جام کمال خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں ڈام بندر پر ماہی گیروں کے مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں شکار کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے کہ اس کاروبار سے ہزاروں لوگوں کا روزگار منسلک ہے اور ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کی کامیابی وکامرانی کیلئے دعاگو ہیں
![]()