ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) ماتلی شہر کے وسط سے نکلنے والی چینل نہر سے نامعلوم 40 سالہ شخص کی 2 روزہ پرانی نعش برآمد- اطلاعت کے مطابق شہریوں نے پھلیلی نہر میں نعش دیکھ کر ماتلی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نےجائے وقوعہ پہنچ کرایدھی رضاکاروں کی مدد سے نعش پھلیلی نہر سے باہر نکال کر شناخت کیلئے ہپستال پہنچائی گئی- ایدھی انچارج ماتلی بابو کے مطابق نعش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے نعش ہسپتال کے مردہ خانہ میں موجود ہے- 24 گھنٹوں تک شناخت نہ ہونے کی بناء پر نعش لاوارث قرار دیکر مقامی قبرستان میں سپردخاک کردی جائے گی ادھر آخری اطلاع تک نعش کا پوسٹ مارٹم اور نہ ہی شناخت ہوسکی-
![]()