Home / اہم خبریں / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی- آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی- آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں رحمان علی، رحمت علی، سیف الرحمان، فضل معبود، ارشاد احمد، آفرین، احمد حسین، باچا رحمان، محمد مجید، محمد عاقل، سیف اللہ، شیر علی خان، محمد طارق اور علی رحمان شامل ہیں،ان دہشت گردوں نے ٹرائل کورٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا- آٹھ دہشت گردوں کو عمرقید کی سزا سنائی گئی- سزا پانے والے دہشت گردوں نے مجموعی طور پر 22 افراد کو قتل کیا جن میں 3 سویلین بھی شامل تھے- سزائے موت پانے والے دہشت گردوں کے حملوں میں 23 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سزا پانے والوں میں مالم جبہ سوات کے ہوٹل پر حملہ کرنے والے دہشت گرد بھی شامل ہیں- پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا اور ان دہشت گردوں کا خصوصی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے