کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سولجر بازار پولیس کی کارروائی جراٸم پیشہ عناصر گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایس پی جمشید شماٸل ریاض ملک کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل ماجد ولد زرین خان اور رضوان ولد ولی محمد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا کر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا کرتے تھے دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان اس سے پہلے بھی مختلف جراٸم کی وارداتوں میں بند ہوچکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ مکمل امن قاٸم نا ہونے تک چلتا رہیگا چاہے جراٸم پیشہ عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-
![]()